ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

Turkish President
کیپشن: Turkish President
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب رجب اردوان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer