سٹی42: وزیراعظم کا دورہ لاہور، محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانوں پر تبدیلیاں لے آیا، محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے اہم افسران کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے اہم افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں، شفقت حبیب کو چیف ایگزیکٹیو آفیسرشیخوپورہ تعینات کرنیکی سمری منظور کر لی گئی ہے، جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈی ای او سیکنڈری شیخوپورہ ڈاکٹر مسعود اختر کو ایکٹنگ سی ای او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن نے ڈی ای او سیکنڈری ہمایوں شاہد کو تبدیل کرکے سرنڈر کرنے کا مراسلہ محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا ہے، اسی طرح مانگا منڈی کے پرنسپل ملک لیاقت علی کو سی ای سیکنڈری بنانے کی سمری منظور کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں ملک لیاقت علی ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن میلز رہ چکے ہیں۔