بابر اعظم نے آسٹریلیا میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

 بابر اعظم نے آسٹریلیا میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ تین سال قبل، مجھے زیادہ تجربہ نہیں تھا جو آپ کو بین الاقوامی سطح پر کھیل کر ہی حاصل ہوتا ہے، آپ ناصرف حریفوں پر بلکہ خود پر بھی نظر رکھتے ہیں، ماضی میں کی گئی اپنی غلطیاں یاد تھیں اور میں نے ان پر بہت کام کیا۔

بابراعظم نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کے باؤلنگ اٹیک کا سامنا پوری سیریز میں ہی ایک مشکل چیلنج تھا، آسٹریلیا میں سکور کرنے پر جو اعتماد اور خوشی ملتی ہے وہ شاید کہیں اور نہیں ملتی، آسٹریلین ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے، اگر آپ مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ جیسے باولرز کیخلاف رنز بنائیں تو یقینا بہت اعتماد ملتا ہے، اس کیلئے آپ کو بہت سے لمحات سے گزرتا پڑتا ہے جس سے آپ صبر کیساتھ رنز بنانا سیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 کا دورہ آسٹریلیا بابر اعظم کیلئے خاصا برا رہا تھا جس میں وہ 11.33 کی اوسط کیساتھ صرف 68 رنز ہی بنا سکے تھے مگر حالیہ دورہ آسٹریلیا میں انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 52.50 کی اوسط کیساتھ ایک سنچری کی مدد سے 210 رنز بنائے

Sughra Afzal

Content Writer