پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری
کیپشن: City42 - Umrah Pilgrims
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر): سعودی  ایمبیسی نے عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ایک ماہ کیلئے موخر کر دیا۔ ٹریول ایجنٹس کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ایک ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا۔  ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کے ٹریول ایجنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا کہ سعودی ایمبیسی نے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مزید ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا لیکن آپریشن انچارج اعتماد سنٹر نے مراسلے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمبیسی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک آپریشن جاری رہے گا جس کے بعد عمرہ زائرین کشمکش کا شکار دکھائی دیئے۔