ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صومالیہ کےوزیر دفاع اور سفیر کی ایڈمرل نوید اشرف, اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں

 صومالیہ کےوزیر دفاع اور سفیر کی ایڈمرل نوید اشرف, اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے وزیر دفاع، سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز (این ایچ کیو) میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے صومالیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر صومالی وزیر دفاع نے علاقائی بحری سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

ایئر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور استعداد کار میں اضافے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ چیف آف دی ائیر اسٹاف نے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں، تربیتی نظام اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صومالی فضائیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔