ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر مستحکم، امریکی کرنسی 277.76 روپے پر برقرار

انٹر بینک میں ڈالر مستحکم، امریکی کرنسی 277.76 روپے پر برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسان عباسی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر گزشتہ سطح پر برقرار رہا۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277.76 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران اس کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی مستحکم صورتحال زرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں توازن کی عکاسی کرتی ہے، تاہم آئندہ دنوں میں اس کی سمت کا انحصار معاشی اشاریوں اور مارکیٹ کے رجحانات پر ہوگا۔