بلال نیازی: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے بیرونِ ملک مقیم طلبہ کے لیے ایس ایس سی دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق آن لائن داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست مقرر کی گئی ہے۔ دوگنا فیس کے ساتھ امیدوار 18 سے 21 اگست تک جبکہ سہ گنا فیس کے ساتھ 22 سے 25 اگست تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔
بورڈ کے مطابق ایس ایس سی دوسرے سالانہ امتحانات کا ممکنہ آغاز 24 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
فیڈرل بورڈ نے بتایا ہے کہ یتیم، معذور طلبہ، قیدیوں کے بچوں اور شہداء کے بچوں کو امتحانی فیس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بورڈ کے مطابق امیدواروں کی رول نمبر سلپس صرف فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کی جائیں گی، جبکہ انہیں بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کیا جائے گا۔