سٹی42: چیف جسٹس ہائیکورٹ کے مؤثر اقدامات کے بعد پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
اہم نکات میں فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی 500 روپے فیس ختم کر دی گئی ہے۔اب دوبارہ 50 روپے کی پرانی فیس ہی لاگو ہوگی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حالیہ فنانس بل کے تحت کورٹ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی تھی جس پر وکلاء برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس لینے اور مؤثر مداخلت کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔