ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالمنڈی: اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

گوالمنڈی: اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب لڑکی کو بازیاب کروا لیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثاء نے تلاش کے بعد تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا یا۔

ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بیٹی کے بحفاظت ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔