ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی

یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے مشترکہ بیان میں یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

  آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کشمیریوں کا حقِ خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظالمانہ فوجی محاصرہ جاری ہے، نسلی تناسب کی تبدیلی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں،بھارتی حکومت کا جنگی رویہ اور اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی افواج شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، پاک فوج کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جدوجہد آزادی میں بھرپور ساتھ دے گی۔