صوبائی دارالحکومت میں دستی بم دھماکا، 1 شخص جاں بحق

Quetta Blast
کیپشن: Quetta Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ دستی بم حملہ جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے جانے والے قومی پرچم کے اسٹال پر ہوا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔