(سعید احمد)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالرکی قدر میں 24 پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت 163 روپے 23 پیسے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے، ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کمی ہوگئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔ انٹر بینک میں ڈالر 163.47 روپے سے کم ہو کر 163.23 روپےکا ہوگیا، سٹیٹ بنک کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 163روپے 23 پیسے پر کلوز ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کمی ہوئی تھی۔