ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو مات دینے کی ٹھان لی

یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو مات دینے کی ٹھان لی
کیپشن: یوٹیوب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سے مقابلے کے لئے یوٹیوب  نے صارفین کو لاکھوں کا فائدہ دینے کی ٹھان لی۔ اب یوٹیوب شارٹس بنائیں اور دس سے 20 لاکھ ماہانہ تک کمائیں۔
رپورٹ کے مطابق  یوٹیوب نے  کئی ممالک میں شارٹس ایپ کیلئے دس کروڑ ڈالر  کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ اس سے یوٹیوب  کے تخلیق کار شارٹس کے ذریعہ ہر مہینے 100 ڈالر سے لے کر  10 ہزار ڈالر تک کی کمائی کرسکتے ہیں۔ یہ ادائیگی یوٹیوب شارٹس کے ویوز اور انگیجمنٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔  رپورٹ کے مطابق بھارت، برازیل، جاپان، روس، برطانیہ، امریکہ، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، انڈونیشا اور میکسیکو  کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اور امید ہے پاکستان بھی اس فہرست میں جلد ہی شامل ہوجائے گا۔

پاکستانی صارفین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں یوٹیوب حکام سے بات چیت کرے۔ یوٹیوب کے چیف بزنس افسر رابرٹ کنکل نے کہا ہے کہ ہر مہینے ہم اس دس کروڑ ڈالر کے فنڈ سے ادائیگی کا دعوی کرنے کیلئے ہزاروں تخلیق کاروں تک پہنچیں گے۔ یہ فنڈ یوٹیوب شارٹس کیلئے مونیٹائزیشن ماڈل بنانے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف یوٹیوب شارٹس تک  محدود نہیں کوئی بھی تخلیق کار  اس کاحصہ بن سکتا ہے، یادرہے کہ  تخلیق کاروں یا کرئیٹرز کو ہی یوٹیوب پر اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے۔