جدید پریزن کمپلیکس کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

Prisons
کیپشن: Prisons
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) دو محکموں کی اندرونی لڑائی، جدید پریزن کمپلیکس کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا، محکمہ داخلہ نے خواتین اور بچوں کی جیلوں سمیت ایک نئی ڈسٹرکٹ جیل بنانے کی منظوری دے رکھی ہے مگر محکمہ اوقاف کمپلیکس کیلئے زمین دینے سے انکاری ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے لاہور میں سوئے آصل میں ایک جدید پریزن کمپلیکس بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے، تاہم اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کمپلیکس کے لئے زمین دینے سے انکاری ہے، کیبنٹ کمیٹی نے پریزن کمپلیکس بنانے اور اس کیلئے زمین کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

  محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمہ اوقاف سے زمین کے حصول کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا، مگر محکمہ داخلہ زمین کے حصول میں تاحال ناکام ہے، منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔

 سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ پریزن کمپلیکس کو جلد زمین دینے کی منظوری دیں گے، منظوری کے بعد زمین دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer