ویب ڈیسک : ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری ،ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کی طرز پر 24 گھنٹے میں اسٹوری غائب ہونے والے فیچر محدود پیمانےپر متعارف کرا دیا ہے۔اس سے قبل ٹک ٹاک نےویڈیوکادورانیہ3منٹ کردیا تھاجو پہلے سے تین گنا زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیوشیئررنگ ایپلی کیشن حکام کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سےٹک ٹاک کی اسٹوری میں لگایا گیا مواد 24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجائے گا۔ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے حکام کی جانب سے ابھی تک اسٹوری شیئرنگ فیچرکاباضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم کچھ صارفین کو آزمائشی طور پر یہ فیچر فراہم کیا گیا ہے جبکہ یہ فیچر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے بنایا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹک ٹاک کے آنے والے نئے فیچر کا پوسٹ شیئر کیا۔
TikTok confirms pilot test of TikTok Stories is now underway |
— Matt Navarra (@MattNavarra) August 4, 2021
- testing likely to have only started in past few days
- currently testing in non-U.S markets only
https://t.co/BrYXjoaCFx
TikTok is testing Stories and time is a flat circle https://t.co/znJSFtjmek
— Matt Navarra (@MattNavarra) August 4, 2021
واضح رہے اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے دیگر ایپلی کیشن سے سبقت لینے کیلئےویڈیوزکادورانیہ بڑھا دیاہے، ٹک ٹاک نےویڈیوکادورانیہ3منٹ کردیا جو پہلے سے تین گنا زیادہ ہے۔ ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔ دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔ امریکہ میں اب تک 200 ملین سے زائد باراس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
TikTok Copies Facebook After Instagram Launched TikTok-Like Reels https://t.co/tWaZEp5SlZ
— Matt Navarra (@MattNavarra) August 4, 2021