دنیا کے مظلوم بچوں کیلئے شہزاد رائے کی آواز میں فیض کی نظم وائرل

Shehzad Roy
کیپشن: Shehzad Roy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس ( سٹی42) نامور گلوکار شہزاد رائے نے کشمیری اور فلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر مظلوم اور تشدد کے شکار بچے کیلئے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم آج بازار میں پا بہ جولاں چلو گاکرریلیز کی ہے۔

گلوکار شہزاد رائے میوزک کے ذریعہ معاشرے کے سلگتے سیاسی وسماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، ٹوئٹر پر نئے گانے کی ویڈیو شیئرز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اب صرف آنسوئوں اور بے قراری کافی نہیں،آج زمانے کو بتادو کہ تم پر ظلم ہو رہا ہے، میوزک ویڈیو میں کم سن بچوں کے علاوہ شکستہ حال اور اجڑی عمارتوں کے درمیان شہزاد رائے کو پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے انسٹا پر بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اسی طرح بچے مرتے رہیں گے اور ہم ڈرتے رہیں گے۔

نجی چینل کے تعاون سے ریلیز کی جانے والی اس نظم کی میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹرفیصل قریشی ہیں اور دھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے، پراجیکٹ کیلئے فیض فاؤنڈیشن نے بھی معاونت فراہم کی۔

اس سے قبل فروری 2021 میں شہزاد رائے نے طنزو مزاح سے بھرپور سیاسی گانا کون کس کا آدمی ہے ریلیز کیا تھا، بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبر سمیت مختلف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer