(سعود بٹ) ڈی جی سوشل ویلفیئر کے خلاف غیر قانونی تبادلوں کی شکایات میں اضافہ، محکمہ سوشل ویلفیئر میں گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سوشل ویلفیئر کے خلاف ناجائز تبادلوں کی متعدد درخواستیں دائر کی گئی تھیں،وزیراعظم پورٹل پر بھی افشاں کرن امتیاز کے خلاف درخواستیں دائر کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیجانب سے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔