(رحمان ملک) پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں اقبال پلازہ کے قریب افغان خواجہ سراکومسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق اقبال پلازہ کے قریب خواجہ سراسارہ عرف دلبر کو نشانہ بنایا گیا ،مجروح خواجہ سرامیوزیکل پروگرام سے واپسی پر پلازہ کے باہر موجود تھا،جہاں موٹرسائیکل پر سواردو افراد نے آ کر اس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کا الزام ملزم فرحان عرف آدم اوردوسرے نامعلوم شخص پر لگایا گیا ہے۔