عابد چودھری:شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں متعدد شہری لٹ گئے۔
باٹا پور کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک شہری کو لوٹ لیا اور 25 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شمالی چھاؤنی کے علاقے عسکری 10 سے شہری عادل کی گاڑی چوری کر لی گئی۔
ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری زین کو لوٹ لیا اور اس سے 54 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
اسی علاقے میں ایک اور واردات کے دوران شہری امجد کے گھر سے چور 8 لاکھ روپے نقدی اور 5 لاکھ مالیت کے زیورات چرا کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔