سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم القدس پر فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل جبر کے ساتھ فلسطینیوں کو جھکا نہیں سکے گا۔
مریم نواز شریف نے اپنے یقم القدس کے پیغام میں کہا کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں - آزادی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی قابل مذمت ہیں - قبلہ اول تمام مسلمانوں کی مقدس مقام ہے- عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کروائے - عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔
مریم نواز نے کہا کہ دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوتا -