کچے میں آپریشن؛ سبزوئی گینگ کے سرغنہ ارسلا سبزوئی کا ٹھکانہ تباہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلیم میرانی : کندھ کوٹ کے علاقے درانی مہر کچے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سبزوئی گینگ کے سرغنہ ارسلا سبزوئی کے ٹھکانے کو تبادہ کردیا۔ 

آپریشن میں بدنام ڈاکو ارسلا سبزوئی سمیت 5 ڈاکو  زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ایک ہی روز میں آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں  کی تعداد 7 ہوگئی ۔ 

 ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ درجنوں ٹھکانوں کو جلایا گیا ہے ، پولیس اور ڈاکوو کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔