اسرائیل ظلم و جبر سے فلسطینوں کو نہیں جھکا سکے گا، مریم نواز

اسرائیل ظلم و جبر سے فلسطینوں کو نہیں جھکا سکے گا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینوں کو نہیں جھکا سکے گا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم القدس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں۔ آزادی کی خاطر جان قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔  فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی قابل  مذمت ہیں۔ قبلہ اول  تمام مسلمانوں کی  مقدس مقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کروائے۔ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔ دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوتا۔