عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ۔ 

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وزارت مواصلات آمد پر استقبال کیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو گلدستہ پیش کیا۔  شیرعالم محسود نے عبدالعلیم خان کو وزارت اور ذیلی اداروں سے متعلق تعارفی بریفنگ دی ۔  
چئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید اور وزارت مواصلات کے  دیگر ذیلی اداروں کے سربراہان اس موقع پر موجود تھے ۔ 

 عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کام کرنے کے تین بنیادی اصول وضع کئے ہیں، وزارت کیلئے ⁠محصولات میں اضافہ،  اعلیٰ معیار کی تعمیر اور شفافیت کو اپنائیں گے، خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں اور عوامی خدمت و ملک و قوم کی ترقی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے عزم کیا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں پر کام کریں گے ۔