شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والےملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار

شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والےملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والےملزمان کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا ۔ 
رائیونڈ پولیس نے 50سالہ عاصم کو قتل کرنے والے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا۔ 
انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان ذیشان شاہ اور بلال شاہ کو ضلع ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے پیسوں کے لین دین پر شہری عاصم کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اغواء کے بعد گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔