ویب ڈیسک:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے49 کیس رپورٹ ہوئے اور 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار562 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 49 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.38فیصد رہی۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں437 افراد میں سے 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔
حکام کے مطابق بہاولپور میں 226 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.44 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں520 میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.54 فیصد رہی۔