ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثناء جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گر گیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیے

ثناء جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گر گیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید  کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنے والی ثناء جاوید نے نجی چینل کے گیم شو میں شرکت کی، شو میں  ثناء جاوید دیگر شرکا کے ساتھ بیگ کیچ گیم کھیل رہی تھیں اور  کھیل کے دوران ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا تاہم ثناء جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں  جس کے باعث بھاری بھرکم بیگ ان کے منہ پر آگرا۔

اداکارہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین  تبصرے پیش کررہے ہیں تاہم واقعے میں ثناء چوٹ لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ثناء جاوید ساتھی ماڈلز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے تنازع میں پھنس گئی تھیں,ماڈل منال سلیم نے ثناء جاوید کا نام لیے بغیر ان پر الزام لگایا تھا کہ یہ اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔ منال سلیم کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹوں اور اداکاروں نے بھی ثناء جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔