ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا عفریت مزیددرجنوں جانیں نگل گیا،مثبت کیسز میں تشویش ناک اضافہ

کورونا کا عفریت مزیددرجنوں جانیں نگل گیا،مثبت کیسز میں تشویش ناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کو رونا وائرس میں مبتلا43 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
 این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 4 ہزار 323 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا سے 14 ہزار 821اموات ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی ایکٹوکیسز کی تعداد 61 ہزار 450 تک جا پہنچی۔

 اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 960 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 618ہوگئی، پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار 348، بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار 785 ہو گئی۔ خیبر پختونخوا 92 ہزار 423 ، اسلام آباد 61 ہزار552، بلوچستان 19 ہزار 785 ، آزاد کشمیر 13 ہزار 446 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 ہو گئی۔