ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اکتوبرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ

ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اکتوبرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ، ایف ایس سی کے رزلٹ کے اعلان کے بعد اکتوبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ، نقل روکنے کیلئے جدید سکیورٹی فیچرز بھی پہلی مرتبہ متعارف کروائے جائیں گے ۔

پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلئے رواں برس انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ایف ایس سی کے نتائج کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایف ایس سی کے امتحانات کے انعقاد کے فوری بعد انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوتا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اب اکتوبر میں انٹری ٹیسٹ ہوگا، رواں برس میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں نقل کے امکانات ختم کرنے کیلئے جدید سکیورٹی فیچرز بھی پہلی مرتبہ متعارف کروائے جائیں گے ۔