ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجر پورہ: چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا نویں جماعت کے طالب علم پر تشدد

گجر پورہ: چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا نویں جماعت کے طالب علم پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا نویں جماعت کے طالب علم پر تشدد، سٹی 42 نے واقعہ کی موبائل ویڈیو حاصل کر لی ۔

واقعہ 2 ستمبر کی سہ پہر ڈیڑھ بجے مقامی نجی سکول کے طالب علم عباس علی کے ساتھ پیش آیا۔ موبائل ویڈیو میں نوجوانوں کو عباس علی پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکے کے والد غلام فرید نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔ تھانہ گجر پورہ میں دی گئی درخواست میں ملزم احمد سراج اور عبدالرافع کو نامزد کیا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احمد سراج اور عبدالرافع نے کلاس ٹیچر کو گالی دی ۔ نویں جماعت کے طالب علم عباس علی نے گالی دینے سے منع کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے۔ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عباس علی پر سکول کے باہر بہیمانہ تشدد کیا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزموں نے موبائل فون پر تشدد کرنے کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ درخواست گلزار غلام فرید کا الزام ہے کہ احمد سراج کا والد پولیس ملازم ہے، جسکی وجہ سے پولیس قانونی کارروائی کے بجائے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔