ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں، بڑی سہولت کا اعلان

بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں، بڑی سہولت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب نے عام شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس کی رجسٹریشن فیس مزید 3 سال کے لیے بالکل مفت کر دی ۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے قواعد 2025 میں ترمیم کردی ہے،ترمیم کے تحت مقررہ مدت گزرنے کے بعد پیدائش اور اموات کی تاخیر سے رجسٹریشن کے لیے فیس معافی کی مدت مزید 3 سال بڑھا دی گئی ہے۔

 اب شہری مقررہ مدت کے بعد بھی اضافی رجسٹریشن فیس ادا کیے بغیر پیدائش یا موت کا اندراج کرا سکیں گے،پنجاب حکومت نے فیس معافی اور مفت رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کو ترمیم شدہ قواعد پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے،حکومت کے اس اقدام سے ان شہریوں کو سہولت ملے گی جو مقررہ مدت میں پیدائش یا اموات کا اندراج نہیں کراسکے تھے۔

 برتھ سرٹیفکیٹ کیوں ضروری ؟
پیدائش کا سرٹیفکیٹ ایک بنیادی قانونی دستاویز ہے جس کے بغیر کسی بھی بچے کا شناختی ریکارڈ بننا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ سرٹیفکیٹ بچے کی نادرا میں رجسٹریشن (ب فارم)، اسکولوں میں داخلے، پاسپورٹ بنوانے، وراثت کے دعووں اور حکومت کے مختلف فلاحی و صحت کے پروگراموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لازمی شرط ہے۔