ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع

موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا ۔ 
جوہر ٹاؤن سروس روڈ اور ایس ڈی او آفس سے ملحقہ علاقے زیرِ آب آگئے ۔ ایکسپو سینٹر اور ایمپوریم مال کے باہر  گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔ 
جوہر ٹاؤن سروس روڈ پر کئی فٹ تک بارشی پانی جمع ہوگیا، بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

شہر میں بارش کے باعث اہم شاہراوں پر  بھی پانی جمع ہوچکا ہے ۔ پی آئی اے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے ۔ شوکت خانم روڈ پر  ایک دو جگہ درخت بھی گرے ہیں ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  واسا حکام کو اہم شاہراوں سے فوری بارش کا پانی نکالنے کا بندوبست کرنا چاہیے،
جب بھی بارش ہوتی ہے پی آئی اے روڈ پر پانی کھڑا ہوجاتا ہے ۔