ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان :عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر مہنگاہوکر 4466 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3900 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 3344 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی 117 روپے اضافے سے 7161 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر مہنگاہوکر 4427 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگیاتھا،دس گرام سونا 9602 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کاہوگیاتھا۔