ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کنٹرول مہم، دھان کی باقیات جلانے کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ دھان کی کٹائی مکمل ہونے تک آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی

سموگ کنٹرول مہم، دھان کی باقیات جلانے کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کی جبکہ  اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے بھی شرکت کی ہے۔

اجلاس میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف اقدامات اور سموگ کنٹرول مہم کا جائزہ لیا گیا۔ سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ دھان کی باقیات جلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، جبکہ رواں برس سموگ کنٹرول مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ دھان کی کٹائی مکمل ہونے تک آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی۔ سموگ کنٹرول آگاہی مہم کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ گزشتہ برس دھان کی باقیات جلانے کے واقعات میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں سال بھی فصلوں کی باقیات جلانے کے رجحان کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ سموگ کنٹرول مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنائے جائیں تاکہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے اقدامات مؤثر انداز میں یقینی بنائے جاسکیں۔