ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بارش کا سلسلہ جاری ، واسا کی جانب سے اعداد و شمار جاری

لاہور: بارش کا سلسلہ جاری ، واسا کی جانب سے اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد واسا کی جانب سے مختلف مقامات پر بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ۔ گلشنِ راوی میں سب سے زیادہ 41.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا کے مطابق فرخ آباد میں 31.2 ملی میٹر، سمن آباد میں 25.6 ملی میٹر، اسلام پورہ بازار میں 20.2 ملی میٹر، سگیاں میں 18 ملی میٹر اور شادباغ ڈسپوزل میں 17.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شاہدرہ میں 15.8 ملی میٹر، گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 15 ملی میٹر، جیل روڈ میں 14 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 13.2 ملی میٹر اور چوک ناخدا میں 11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پانی والا تالاب میں 10 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 8.2 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 6.8 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 6.2 ملی میٹر اور اپر مال میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تاجپورہ میں 2.2 ملی میٹر، شادی پورہ میں 1.6 ملی میٹر، مغلپورہ میں 1 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 0.2 ملی میٹر جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔