شہزاد خان:شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے جس کے چلتے سفید پوش طبقے کیلئے گھر کا گزارا چلانا مشکل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنیادی راشن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے ۔ گھی ،آئل ،چاول ،چینی کی قیمت صارفین کے بس سے باہر ہو گئیں ہیں۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق گھی 490 سے 520 ،چاول 320 سے 520 روپے کلومیں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ چینی 160 سے 165 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔
عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پر غور کیا جائے ۔