فاران یامین:ڈولفن سکواڈ نے اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 70 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گرفتار افراد میں 4 اشتہاری بھی شامل ہیں، جن کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق کارروائیوں کے دوران 47 ریکارڈ یافتہ ملزمان اور 14 عادی مجرموں کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 5 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
بلال احمد نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔