سٹی 42 : چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے سربراہ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو کی جوائینٹ اسٹاف ہیڈ کواٹر آمد پر مسلح افواج کے چوق و چوبند دستے نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسبی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ میں قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریجیک دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کی تعریف بھی کی۔
سورس: آئی ایس پی آر