ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین نے کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

معروف کامیڈین نے کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی شو ’’دی کپل شرما ‘‘کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق کیکو شارداجلد ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کاحصہ بننے جارہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
اس خبر کی کیکو شاردا یا کپل شرما شو کی ٹیم نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ،تاہم مداح کیکو کے جانے پر دکھی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا کردار کپل شرما کے ہر کامیڈی شو کا اہم حصہ رہا ہے اور ان کا کردار سب کا پسندیدہ بھی ہے۔ 
 اس سے قبل کامیڈین اداکار کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ کر جاچکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر شو دوبارہ سے جوائن کرلیا تھا۔