ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کیلئے مزید 6 ممالک میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یورپ کے 3 ممالک میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر بنیں گے، برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں ایف آئی اے کے نئے لنک آفس قائم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ ترکی، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولا جائے گا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ ان ممالک میں انسانی اسمگلروں کے مضبوط نیٹ ورک کی وجہ سے کیا گیا۔ انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا تھا، پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں۔سی پیک فیز ٹو کے دوران غیر ملکی تاجروں اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔

ایف آئی اے لنک آفیسز غیر ملکی تاجروں اور سیاحوں کو بھی سہولت فراہم کریں گے، غیر قانونی نقل مکانی روکنے اور مسافروں کی بہتر خدمت کیلئے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔