سٹی42: محکمہ داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب اپنے ضلع میں بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
شہری سول ڈیفنس کے آن لائن پورٹل پر بطور رضاکار اندراج کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔رجسٹریشن کے لیے شہری اپنا نام اور ضلع، جہاں وہ خدمات انجام دینا چاہتے ہیں، واٹس ایپ نمبر 03349990978 پر بھیج سکتے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر بھرپور کام جاری ہے اور سول ڈیفنس پنجاب 24/7 فیلڈ میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم کے طور پر ثابت کیا ہے۔