ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد حیدر نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر نے ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ محمد عرفان، کاظم رضا، انیق الرحمن، خرم شہزاد نے بھی شیخ محمدحیدر کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملک ذیشان اعوان، جوشوا پال اور شیخ علی بھی شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 

لاہور سے کارکنان کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

وسیم منیر جٹ، احمد علی، فدا حسین اور ماجد علی نے میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی، ان سب نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

ڈاکٹر مراد راس اور میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔