سنگین وارداتوں میں ملوث بھولا بدمعاش گرفتار

 Police crack down against badmash
کیپشن: Bhola rogue arrested
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈائون، دہشت اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا بھولا چور منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس بھولا بدمعاش کو گرفتار کرکے بغیر کپڑوں کے تھانے لے گئی،بھولابدمعاش کو تھانے لے جانے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، بادامی باغ پولیس کے اہلکار بھولا بدمعاش کو مارتے ہوئے تھانے لے گئے،ملزم قتل،اقدام قتل، اغوا اورقبضےجیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،جس کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے.

ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے،الیاس امین عرف بھولا چور کافی عرصہ سے روپوش تھا،جس کے قبضہ سے 1460 گرام چرس، 40 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer