رکشہ سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

 رکشہ سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار
کیپشن: رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   رکشہ میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش  نوجوان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات  کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پولیس کے مطابق  ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتا رہا۔

حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔گلشن راوی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق   ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر