ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایا علی کی طبیعت ناساز،دعاؤں کی اپیل

مایا علی کی طبیعت ناساز،دعاؤں کی اپیل
کیپشن: مایا علی کی طبیعت ناساز،دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی  کی ایک  انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔  

واضح رہے کہ رواں برس ماہِ مئی میں بھی مایا علی کی خراب طبیعت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی ۔اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر