ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وبا میں پھر تیزی,15 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وبا میں پھر تیزی,15 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وبا میں پھر تیزی آنے لگی،، پنجاب کے 15 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ،، مذکورہ اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرنوالہ، رحیم یار خان، گجرات، سیالکوٹ اور بھکر شامل۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو محفوظ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ مارکیٹس، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی۔ ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی۔ ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات رات 10 بجے تک صرف 300 افراد کیساتھ ہوں گی۔ سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تمام قسم کے ان ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات، بشمول موسیقی، مذہبی متفرق تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام جم مکمل طور پر بند رہیں گی۔

تمام سرکاری نجی دفاتر اور ادارے معمول کے اوقات کار مطابق چلتے رہیں گے، تاہم حاضری 50 فیصد ہوگی۔ منتخب اضلاع کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل طورپر بند رہے گی۔ منتخب اضلاع کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 50 فیصد ہوگی۔ تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر سپورٹس بند رہیں گے۔ پبلک پارکس کورونا ایس او پیز کے مطابق کھل سکیں گے۔ ویکسین شدہ افراد کیلئےکنٹرولڈ سیاحت کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔