قوانین کی خلاف ورزی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 11ریسٹورنٹس سیل کردیے

قوانین کی خلاف ورزی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 11ریسٹورنٹس سیل کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرموٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف سروس ایریاز میں 11 ریسٹورنٹس سیل، 9 کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

تصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے موٹروے پر فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر سلور سپون کو سابقہ ہدایات کی  خلاف ورزی اور کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر سربمہر کیا گیا۔  موٹروے ریسٹ ایریا میں چکن بروسٹ ریسٹورنٹ کو گندہ تیل استعمال کرنے پر، معروف فوڈ چین گلوریا جینزکو ناقص سٹوریج، چوہوں کی موجودگی اورسی گریل ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ آئل، زائدالمعیاد اشیاء خورو نو ش کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔

 بسم اللہ ڈیرہ، ہانڈی اور گرین لیگون ریسٹورنٹ میں کاکروچز کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا، راحت بیکرزسیال موڑ، ملتانی ڈیرہ، خیبرپاس شنواری اور راحت بیکرز کلر کہار کو بھاری جرمانے عائد کیئے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer