ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر مشتاق بدستور اسرائیلی قید میں، 137 کارکن استنبول پہنچ گئے

Israel Gaza Falotela, City42, Senator Mushtaq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ جانے کی کوشش میں اسرائیل کی حراست میں پہنچ جانےوالے سماجی کارکنوں میں سے 137 ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

اسرائیل  کی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں آنے والے گلوبل  صمود فلوٹیلا کے  جہازوں اور کشتیوں پر جا کر بہت سے کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اب ان میں سے 137 سماجی کارکن  ترکیےکے شہر  استنبول  پہنچ گئے۔ 

استنبول پہنچنے والوں میں 36  ترک شہریوں سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ  اور  تیونس کےکارکن شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450  کارکن اب بھی اسرائیل کی حراست میں ہیں۔ ان میں سابق سینیٹر  مشتاق احمد  اور  دیگر  پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے ایک فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے پہلے روک لیا لیکن آج غزہ کے لئے  امدادی سامان لےکر  ایک  اور فلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہوگیا۔ اس فلوٹیلا کی کشتیوں پر بین الاقوامی سماجی کارکن موجود ہیں۔