سٹی 42 : ایرانی ائیرلائن کیش ائیر نے مشہد سے لاہور فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی پرواز مشہد سے لاہور پہنچ گئی۔
ایرانی ائیرلائن’’ َکش ائیر ‘‘نے مشہد سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں پہلی پرواز مشہد سے لاہور پہنچ گئی۔
پہلی پرواز سے 160 مسافر لاہور پہنچے، کونسلر جنرل مہران مواحدفر بھی پہلی پرواز سے لاہور آئے، لاہور مشہد فلائٹ آپریشن کے آغاز سے ٹریول ایجنٹس کا خیرمقدم، پہلی پرواز کی لاہور آمد پر لاہور ائیرپورٹ پہ کیک کاٹا گیا۔
کنٹری مینجر کِش ائیر عباس رضا خان، سیلز مینجر سید مہدی شاہ، ندیم علی،ڈیوٹی ٹرمینل مینجر حسن رضائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کنٹری مینجر کِش ائیر عباس رضا خان اور سیلز مینجر سید مہدی شاہ نے مسافروں کو خوش آمدید کہا، عباس رضا خان نے کہا کہ مشہد سے لاہور دوطرفہ پرواز ہفتے کے روز آپریٹ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج پہلے پرواز سے 161 مسافر مشہد سے لاہور آئے، 160 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے ہیں۔
سیلز مینجر مہدی شاہ نے کہا کہ زمینی رستے بند ہونے کی وجہ سے زائرین کی سہولت کی خاطر فضائی راستے کا آغاز کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار ایک پرواز کا آغاز کیا گیا ہے جسکو دو پہ لے کر جائیں گئے۔