ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر

جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ 

موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیوں (کاریں، جیپ وغیرہ) کیلئے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔