ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا اشتہاری وعادی مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کا اشتہاری وعادی مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کا اشتہاری وعادی مجرموں ،اورعدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1لاکھ7ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اے کیٹگری کے 37 ہزار 409، بی کیٹگری کے 70 ہزار 257 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر سے 42 ہزار 528 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے۔ اے کیٹگری کے 9743، بی کیٹگری کے 32 ہزار 785 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 26ہزار 299 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے ہیں، اے کیٹگری کے 10148، بی کیٹگری کے 16 ہزار 151 عادی مجرم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہورمیں23ہزار889 اشتہاری مجرمان، 17289 عدالتی مفرور، 9691 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ 

آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی، کہا کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے ۔